کینبرا : سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی لپیٹ میں آگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنی بولنگ کے ذریعے شہرت پانے والے سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیگ اسپنر نے گزشتہ روز طبعیت کی ناسازی پر اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن اسپرٹ کے ہیڈ کوچ کرکٹر شین وارن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام اہلخانہ سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کرونا کیسز میں بے تحاشہ اضافے سے متعلق طبی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر سخت ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آسٹریلوی حکام نے 207 مقامی کرونا کیس اور 15 اموات رپورٹ ہونے کے بعد کوئنز لینڈ میں جاری لاک ڈاؤن کو 13 اگست تک بڑھا دیا ہے۔