انڈین کرکٹر انوشکا شرما کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے، بی سی سی آئی کی جانب سے انوشکا شرما کی بیٹنگ سے متعلق ٹوئٹ پر میمز بنائی جارہی ہیں۔
ویمن بی ٹیم کی کپتان نے انوشکا شرما نے انڈر19 ون ڈے چیلنجر ٹرافی میں 72 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے جب انوشکاشرما کی بیٹنگ کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
اس ٹوئٹ پر صارفین اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیتے رہے اور تبصرے کرتے رہے۔ کچھ صارفین نے ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی تصاویر شیئر کیں اور مضحیکہ خیز میمز بنائیں۔