پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انجری کا شکار ہوگئے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کاسیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا کہ جسکے دوران کیچ پکڑنے کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔
دونوں کے ٹکرانے سے سابق کپتان سرفراز احمد تو بچ گئے مگرقومی ٹیم کے کپتان شان مسعود انجری کا شکار ہو گئے،شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور پھر اپنا ٹخنہ پکڑ کرشدید دردکا اظہار کرتے رہے،بعدازاں وہ میدان سے باہر چلے گئے جسکے بعد ان کو انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہونا پڑا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی وائٹس ملتان کیخلاف 281 رنز کے ہدف کا دفاع کررہی تھی۔
کراچی وائٹس نے سیمی فائنل 43 رنز سے جیت لیا ،سرفراز احمد کے ساتھ ٹکرانے کی تصویر شان مسعود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔
خیال رہےکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نےشان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ون ڈے ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔