دبئی کی گرم ترین موسم میں ایشیا کپ کا دنگل جاری ہے، آج ایک اور میچ کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں، دونوں ٹیموں کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت حال رکھتا ہے۔
میچ میں جس ٹیم نے فتح حاصل کی وہ سپر فور مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم گھر جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو افغانستان نے شکست دیکر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔
دو روز قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اس سے قبل افغان ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی میچز کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو دونوں ٹیمیں 12 بار آمنے سامنے ہوئیں، سری لنکا نے 8 بار کامیابی سیمٹی جبکہ بنگلا دیش 4 بار جیت سکا۔
واضح رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں، افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں دو میچز جیت کر سپر فور میں پہنچ چکی ہے۔