قومی کرکٹ اسکواڈ آج لیڈز سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مانچسٹر روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا۔