میکسیکو میں جاری میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر تین الیگژینڈر اور جینسن بروکسبی کے مابین میچ کے دوران ایک سیٹ ایک گھنٹہ اور 51 منٹ کے ریکارڈ ٹائم میں ختم ہوا۔
یہ میچ الیگژینڈر نے بروکسبی کے خلاف 6-3 ، 6-7 ، 10-12 اور 2-4 سے اپنے نام کیا۔
میکسیکو اوپن کے دفاعی چمئین الیگژینڈر اور بروکسبی کے مابین میچ کا دوسرا سیٹ تاریخ میں 1 گھنٹہ اور 51 منٹ تک جاری رہا، یہ انتہائی دلکش منظر تھا۔
اس طویل ترین سیٹ نے 2008 کے طویل ترین سیٹ کو تہس نہس کیا جو آسٹریلین اوپن میں لیٹن ہیوٹ اور مارکوس کے مابین کھیلا گیا تھا ، جس میں لیٹن ہیوٹ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
میکسیکو اوپن گرمی کی وجہ سے شام 6 بجے کے بعد شروع کئے جاتے ہیں ، ایونٹ کے دوران گزشتہ تینوں پیر کو سینٹر ٹینس کورٹ میں ہونے والے میچز تین، تین گھنٹے سے زائد طویل تھے۔
تاریخ کے سب سے طویل سیٹ والے میچ کے دوران 24 سالہ الیگژینڈر اور 21 سالہ بروکسبی کے مابین میچ بھی 3 گھنٹے اور 20 منٹس تک جاری رہا۔
الیگژینڈر کا اگلا امتحان گوجووچ سے ہو گا ، یہ میچ کل کھیلا جائے گا۔