لارڈز: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھارت کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 46 رنز بنالیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کچھ تاخیر سے شروع ہوا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارت کی جانب سے ایک جبکہ انگلینڈ کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئیں۔
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر کی جگہ ایشانت شرما جبکہ انگلینڈ کی جانب سے حسیب احمد، معین علی اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اس وقت روہت شرما 35 اور کے ایل راہول 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے جبکہ پہلاٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔