بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ممبئی کے مضافاتی علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا لگژری بنگلہ خرید لیا۔
ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ممبئی کے مضافاتی علاقے علی باغ کے آواس گاؤں میں 2 ہزار مربع فٹ کا ایک بنگلہ خریدا ہے جس کیلئے انہوں نے 6 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں، اس جائیداد پر بھارتی کرکٹر کو 36 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنی پڑی۔
بتایا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کی جانب سے خریدے گئے اس ولا میں 400 مربع فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔
علی باغ کا علاقہ آواس گاؤں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے کافی مشہور اور مہنگا سمجھا جاتا ہے، اس علاقے کا اسپیڈ بوٹ سے ممبئی کا فاصلہ 15 منٹ کا ہے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی جو اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مصروف ہیں ایسے میں علی باغ میں بنگلہ خریدنے کی تمام رسمی کارروائیاں ان کے بڑے بھائی وکاس کوہلی نے مکمل کی ہیں۔
واضح رہے کہ علی باغ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی یہ پہلی جائیداد نہیں، اس سے قبل بھی بھارت کی مشہور جوڑی نے علی باغ میں 19.24 کروڑ روپے کا فارم ہاؤس خریدا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سنجے خان کی بیٹی اور ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان نے اس پروجیکٹ کا اندرونی حصہ ڈیزائن کیا ہے۔