پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے آغاز سے قبل محکمہ صحت کی جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں عملے کے 9 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی کورونا کے نشانے پر آگیا۔ اسٹیڈیم کے 9 اسٹاف ممبر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا مثبت آنے والے ارکان میں سیکورٹی، گراونڈ اسٹاف اور ہائی پرفارمنس کے لوگ شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں91ملازمین کےٹیسٹ کیےگئےتھے جس میں سے 9 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کوروناآنے پر ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج 24گھنٹے بعدآئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین نےخود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
کوروناکیسز رپورٹ ہونے پر بورڈ میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں اور وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ساتویں سیزن کو عالمی وبا کرونا سے بچانے کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔