آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم بہت ہی واضح پلان کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے آئے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ایرون فنچ نے کہا ہے کہ جس انداز سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور جو ہماری ٹیم ہے اس پر ہمیں پہلے روز سے ہی اعتماد تھا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا مزید کہنا تھا میں نہیں سمجھتا کہ ہم اپنی توقعات سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں، ہم بہت ہی واضح پلان کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے یہاں آئے ہیں اور ہم یہ کر دکھانے کے لیے اب بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔