قومی کرکٹ ٹیم 5 اکتوبر کو شروع ہونے والے آئی سی سی مینزورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے ،تاہم گرین شرٹس کےپہنچنےپربھارت نےاپنامتعصبانہ چہرہ دکھادیا۔
کرکٹ کے ستاروں کےدیدارکیلئے پرستار بھارتی ایئرپورٹ پر موجود تھے، اس دوران بھارتی اہلکاروں نے ایئر پورٹ پر پاکستانی فین سے سبزہلالی پرچم چھین لیااورپاکستانی مداح کو پاکستان زندہ باد کےنعرے لگانےسےبھی روک دیا۔
پاکستان کے فین چاچا بشیرکا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم کے استقبال کیلئے آیا تھا ، تاہم سکیورٹی والوں نے جھنڈا لے لیا ،میرے کپڑےپاکستانی رنگ کے ہیں، سکیورٹی نے پاکستان کے نعرے لگانے سے بھی روک دیا۔