دبئی میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 کا طویل مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور اب ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ اب تک ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں سب سے زیادہ چھکے کس پاکستانی کھلاڑی نے لگائے ہیں۔
پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک 5 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 8 چھکے لگائے ہیں، جارحانہ انداز میں چھکے لگانے والے بلے باز محمد رضوان نے اب تک 214 رنز اسکور کیے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی 20 انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ سو رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی بن گئی ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے پانچویں بار سو سے زائد رنز کی شراکت داری کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے چار، چار بار سو رنز کی شراکت داری کی تھی۔