قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا؟
پی سی بی کی جانب سے کچھ دیر قبل پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا ک پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں، شائقین کرکٹ کے لئے یہ خبر حیران کن تھی۔
تاہم یونس خان کے استعفی دینے کی اندورنی کہانی معلوم کرلی ہے، نمائندہ خصوصی پی این این پاکستان نیوز نیٹ ورک کے مطابق محمد یوسف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں بے جا مداخلت پر یونس خان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے کیمپ لگایا گیا تو محمد یوسف نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس پر یونس خان نے بیٹنگ کوچ سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی۔
اسی طرح کے خدشات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ کیمپ میں بھی کیا تھا، بورڈ کی جانب سے معاملات کو نظر انداز کئے جانے پر یونس خانے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔
یونس خان کے مستعفی ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔
مختصر دورانیہ کے لیے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے،قابلیت کےتبادلےکیلئےمستقبل میں پی سی بی کو دستیاب ہونگے۔