انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بھارت میں ہوگیا، میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیمیں احمد آباد سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ میلان نے اننگ کا آغاز کیا اور 40 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم، ساتویں اوور میں میلان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کا دوسرا نقصان 64 رنز پر ہوا جب 12 ویں اوور میں جونی بیئرسٹو 33 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
ہیری بروک انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 17 ویں اوور میں 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کا چوتھا نقصان 22 ویں اوور میں 118 رنز پر معین علی کے آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا، انہوں نے 11 رنز کی مختصر اننگ کھیلی۔
کیویز سکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے، ول ینگ، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، کپتان ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیمپین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
انگلش سکواڈ میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ میلان، جوئے روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، معین علی، لیام لونگسٹن، کرس ووکس سیم کرن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔