ماسکو: روسی وزارت دفاع کی میٹنگ میں صدر ولادمیر پوٹن نے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے روس کیخلاف جارحانہ رویہ ترک نہ کیا تو روس فوجی کارروائی کرنے پر ذرا نہیں ہچکچائے گا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ولادمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو یوکرین میں فوجی تنصیبات کررہا ہے جسکی وجہ سے روس پر داغے جانے والے میزائل حملوں کا وقت گھٹ کر 7 سے 10 منٹ تک ہوجائے گا۔
مذکورہ بالا حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوٹن کا کہنا تھا کہ روس ایسے حالات میں تمام جوابی کارروائیاں کرنے میں حق بجانب ہوگا۔
بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب روسی ایس 400 میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا
پوٹن کا امریکی سوچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرد جنگ میں فتح کے بعد امریکا خوش فہمیوں میں مبتلا ہوگیا ہے جسکی وجہ سے وہ صحیح حقائق پسندانہ فیصلے نہیں کرپا رہا۔ چاہے وہ نیٹو کے دائرہ کار بڑھانے سے ہوں یا اینٹی بیلسٹک میزائل معاہدے سے بےدخلی کے ہوں۔