برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو کے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسلح شخص نے ریاست کے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی میں مسلح شخص کو خودکار ہتھیار کے ساتھ دیکھا گیا جس نے فوجی وردی زیب تن کر رکھی تھی اور چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا۔
امریکی ریپر کین ویسٹ کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ابھی اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔
ادھر مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 سال کے لگ بھگ ہے۔