لاہور: فواد چودھری ئے کہا ہے کہ ق لیگ اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا،ق لیگ اور پی ٹی آئی مل کر تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی،
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے ہماری لگل کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی جس میں مونس الٰہی نے بھی شرکت کی، فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ (ق) اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا۔
فواد چوہدری نے کہا پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس 190 نمبرز ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے فوری بعد اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجی جائے گی۔ اسمبلی کے جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہا جا سکتا۔ یہ قانونی معاملے ہیں اس پر اسپیکر اپنی رولنگ دیں گے۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔‘
سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ سے دوبارہ اہم ملاقات
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن سے فرار کا طریقہ اختیار کیا ہے، چاہے کراچی ہو یا اسلام آباد یہ کہیں الیکشن نہیں کرانا چاہتے، پی ڈی ایم رہنما عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے 6 ماہ پہلے بتا دیا تھا حالات خراب ہیں لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادتیں ہو رہی ہیں مگر حکمرانوں کو کوئی مسئلہ نہیں، موجودہ حالات کے باوجود حکومت الیکشن روکنے میں لگی ہوئی ہے۔