لاہور:سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی ۔
سابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے دوبارہ اہم ملاقات کی جس میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا،ناصر حسین شاہ اور ملک احمد خان نے اہم امور پر بریفنگ دی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔
لسبیلہ؛ سلنڈر دھماکے میں فوج و رینجرز جوانوں سمیت 12 افراد شہید
رپورٹ کے مطابق چوہدری سالک نے آصف زرداری سے ملاقات میں اپنی شرائط رکھ دیں۔
چوہدری سالک نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری ظہور کی نشست پر انتخاب میں نے لڑنا ہے۔چوہدری سالک حسین نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے ساتھ سیاسی سفر مشروط کر دیا۔ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ میرا مطالبہ مان لیں تو ساتھ سیاسی سفر شروع ہو سکتا ہے۔چوہدری سالک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے 6 اراکین اسمبلی پہلے ہی میرے ساتھ ہیں۔آصف زرداری پرویز الہیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
نواز شریف چوہدری شجاعت کی آمادگی پر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قبول کرنے پر تیار ہیں۔ گزشتہ روز سالک حسین نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سالک حسین اور آصف زرداری کی ملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔