راولپنڈی :آرمی جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے سیاہ دن پر قوم کو شرمندہ کرنے والے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے آج سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔۔آرمی جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہے۔ریاست پاکستان، مسلح افواج ، شہدا اور ان کے مقام کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔شہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے شہدا اور ان کی یادگار کی توہین کریں، شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،کسی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے سیاہ دن پر قوم کو شرمندہ کرنے والے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
9 مئی کے واقعات کے ہمارے پاس ثبوت آگئے ہیں،عمران خان
حال ہی میں پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔حال ہی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی،
خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت اسپیشل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکاء کا جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت، مادروطن کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کانفرنس میں انسداد دہشتگردی اور آئی بی اوز کی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا۔ مسلم باغ حملے میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے بروقت ردعمل کی تعریف کی گئی۔ کانفرنس کے فورم کو اندرونی بیرونی سلامتی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ فورم نے گزشتہ چند دنوں کی امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔کانفرنس میں سکیورٹی ودفاعی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔9مئی کے واقعات پر فوج میں پائے گئے غم وغصے کے بارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے فوج فارمیشنز کے تحمل اور پختہ ردعمل کو سراہا۔