پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ملیکہ بخاری کو رہاکرنے کے احکامات دیے تھے۔ پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔
9 مئی کے سیاہ دن پر قوم کو شرمندہ کرنے والے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،
پولیس ذرائع کے مطابق ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا اور پنجاب پولیس انہیں لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی۔