پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پرتحریک پیش کی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دو نکاتی ایجنڈے کے مطابق سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پرتحریک پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے جس پر اراکین بحث میں حصہ لیں گے۔ تحریک پربحث کے خاتمے پر مذمتی قرارداد منظورکی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قرآن کریم کے تقدس کیلئے پختہ عزم کا اظہارکرے گا۔