کرکٹ امور کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مصباح الحق کریں گے۔
اجلاس میں سابق کپتان انضمام الحق اورمحمد حفیظ کو مدعو کیا گیا ہے۔سابق کپتان راشد لطیف کو کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں بلایا گیا تھا۔ایک اجلاس میں شرکت کے بعد راشد لطیف نے معذرت کرلی تھی۔
راشد لطیف کی معذرت کے بعد انہیں آج کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ اجلاس میں قائم مقام ڈائریکٹرڈومیسٹک جنید ضیاء اوربورڈ کے دیگرافراد شامل ہوں گے۔اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکوحتمی شکل دی جائے گی۔
سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے تجاویزپرغور ہوگا۔ تمام معاملات منظوری کے لئے چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو منظوری کے لیے بھجوائے جائیں گے۔