بھارتی معروف، متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔
رواں سال کے آغاز میں راکھی ساونت نے کاروباری شخصیت عادل خان دررانی کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اسلام قبول کیا تھا، راکھی ساونت نے رواں سال رمضان کے روزے بھی رکھے تھے ۔
اداکارہ کی جہاز میں بیٹھے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کا ویڈیو میں بتانا ہے کہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔
راکھی،ساونت کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
یاد رہےراکھی ساونت آج کل اپنے سابق شوہر، عادل خان درانی کے ساتھ بدترین جھگڑے کے سبب مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔