کراچی : لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لسبیلہ چوک میں ہوٹل کے قریب سیوریج میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا،
لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لسبیلہ چوک میں ہوٹل کے قریب سیوریج میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا،ریسکیو حکام کے مطابق گیس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
9 مئی واقعات مقدمات؛عدالت کی پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت
دھماکے سے ہوٹل اور متعدد دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا،جبکہ کئی دیواریں گر گئیں۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔