مقبوضہ غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون صحافی جاں بحق ہوگئیں،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس سے وابستہ اقصی ریڈیو نے جمعرات کو علی الصبح ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ اس کی ایک خاتون صحافی دعا اشرف غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
چین اور روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حماس کی مذمت پر مبنی امریکی قرارداد ویٹو کر دی
ملائشیا کی طرف سے ، اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی بھائیوں کے حق میں بھرپور مظاہروں کے ساتھ ساتھ جنگ کے مصائب سے متاثر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ہر سطح پر ہمہ جہتی کوششیں جاری ہیں ۔ فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات میں ، ملائشیا نے 50 ٹن خوراک و اشیاے ضروریہ کی امداد کا بندوبست کیا ہے ۔
جو آئندہ کچھ دنوں تک فلسطینی ضرورت مندوں کو تقسیم کی جائیگی ۔ امداد کی کل مالیت کا تخمینہ 17 ملین رنگٹ ( تقریبا 1 ارب 2 کروڑ روپے ) لگایا گیا ہے ۔ مذہبی امور کے وزیر داتو ڈاکٹر محمد نعیم مختار نے کہا کہ مصر کے راستے فلسطین بھیجی جانے والی امدادی اشیاء میں ادویات ، کپڑے ، خیمے ، بچوں کی ضروری اشیاء جیسا کہ ڈائپرز ، گرم کپڑے ، کھلونے ، کمبل اور خوراک شامل ہیں ۔
دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مظالم کا شکار فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حفاظت اور نگہداشت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں ، اور ساتھ ساتھ دعائیں بھی جاری رکھیں ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ فلسطین کے لاچار افراد کی امداد کی آڑ میں بہروپئے لوگ ، اپنے ذاتی مفادات کے لیے چندہ اکٹھا نہ کریں ۔