کابل: کابل ائیرپورٹ پر دوران پرواز امریکی طیارے سے لٹکے تین افراد گر کر ہلاک ہو گئے ۔
نجی ٹی وی نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر خوفزدہ اور مایوس افغان شہریوں کا ہجوم ہے ،کئی افغان شہری ملک سے بھاگنے کیلئے امریکی طیارے سے لٹک گئے ، جونہی طیارے نے اڑان بھری تو باہر لٹکتے تین افراد گر کر ہلاک ہو گئے ۔
ان افراد کے گرتے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرتے ہی لوگ نیچے گر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے متعلق پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، ترک میڈیا نے سوالات اٹھا دیے
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ افراد امریکی طیاروںپر چڑھنے کی کوشش کرتے رہے تھے جنہیں منتشر کرنے کیلئے امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بھگدڑ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔