کراچی: پی ایس ایل 7 میں 8 انگلش پلیئر شامل ہیں جو جلد ہی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیم انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ہیں جو جلد ہی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔
انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کے 10 کھلاڑی پہلے ہی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں جبکہ موجودہ 8 ممبرز ویسٹ انڈیز سے براہ راست کراچی پہنچ کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے تو چار ماہ قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا 4 دنوں پر مشتمل دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی حیران کن نظر آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑی تو پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتے ہوئے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن انگلش کرکٹ بورڈ اپنے وعدوں سے منحرف نظر آتا ہے۔
واضح رہےپی ایس ایل کھلاڑیوں کی صلاحتیں آزمانے کی بہترین پلیٹ فارم بن گئی ہے جبکہ لیگ میں شامل زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہے۔