کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہونے کے امکان کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے، کاروبار کے دوران کے ایس ای انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کا آغاز انتہائی شاندار رہا، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔