ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کے لئے 25 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔
ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 828 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کے لئے 25 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ یہ سپلیمنٹری گرانٹ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کو فراہم کی جائے گی ، یہ اقدام ایل این جی اور تیل کی سپلائی چین میں کسی بھی خلل سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ مارکیٹ رجحان کے تحت مارچ سے جون 2022ء تک ضرورت کے مطابق ایل این جی، ڈیزل اور موٹر اسپرٹ کی درآمد کی جائے گی۔