پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصاویر میں انہیں اسکرٹ پہنے گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ فلم میں کام کی پیشکش کی گئی تھی جس کے لئے انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔
صبا قمر نے کہا کہ ماضی میں مجھے بالی وڈ مووی لو آج کل میں گاؤں کی لڑکی کا کردار ملا تھا لیکن مجھے یہی لگا کہ یہ کردار دیپیکا کے مقابلے میں ایک چھوٹا کردار ہوگا، اس لیے میں نے یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ میں خود کو محب وطن فنکارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہئیے اور ایک لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنی چاہئیے۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ اگر اداکار کو کاسٹ کرتے وقت دوستیاں نہ نبھائی جائیں تو نتائج اور بہتر ہوسکتے ہیں تاکہ ہر کسی کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام مل سکے۔
انہوں نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں فلم میں کام کی بہت اچھی آفرز ہوئیں، لالی وڈ سے سید نور، جاوید شیخ اور بالی وڈ میں راکیش مہرہ اور امتیاز علی نے مجھے کئی بار فلم کی آفر کی تھی۔
اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے گھر والوں کی جانب سے کام کی اجازت نہیں ملی، اسی لیے فلمیں نہ کرسکی لیکن اب صورت حال مختلف ہے، میں خود کو اب میچور سمجھتی ہوں اور اچھے برے کی پہچان بھی ہو گئی ہے۔