اسلام آباد: حکومت نے پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی ، جن میں کاسمیٹکس، فروٹس اینڈڈرائی فروٹس، فرنیچر ،لیدر جیکٹس، شیمپو، سن گلاسز وغیرہ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کا بینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ای سی سی فیصلوں کی منظوری دی۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی کا بینہ کی جانب سے سیکڑوں پرتعیش اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سگریٹس،چاکلیٹ ، جوسز ، کاسمیٹکس اور ٹشو پیپرز ، کتوں اور بلیوں کی خوراک اور مچھلی، فٹ وئیراورفروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس کی درآمد پر پابندی ختم کردی۔
اس کے علاوہ فرنیچر،آئس کریم،جیم اورجیلی، لیدرجیکٹس،شیمپو،سن گلاسز،کیچپ ، اسلحہ، پاستا، موسیقی کے آلات اورفروزن گوشت کی درآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری دی۔
دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز، ڈیکوریشن آرٹیکلز ، سفری بیگز اور سوٹ کیسز ، کراکری اور کارن فلیکس پر بھی پابندی ختم ہوگئی۔