اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی ( نیپرا ) نے ایک سال کےلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے ایک مرتبہ عوام پر بجلی بم گرایا گیا ہے، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی، جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اضافہ 20-2019 اور 21-2020 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ہے تاہم فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ 80 فیصد سے زائد صارفین تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتے ہیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کی جانب سے 1.62 پیسے فی یونٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معیاد تیس ستمبر کو ختم ہوگئی۔
نیپرا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔