بالی وڈ کی مشہور ڈانسر نورا فتیحی کو ایک نئے انداز میں دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔
اداکارہ نورا فتیحی نے اپنی نئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کرائی ہیں جس میں انہیں ایک بالکل الگ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں نورافتیحی کو ایک بالکل الگ اور انوکھے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ نورافتیحی اپنے لباس کو ہمیشہ سادہ اور واضح رکھتی ہیں اور انہیں اپنے مداحوں کو منفرد اسٹائل کی مدد سے حیران کرنے کی مہارت بھی حاصل ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نورافتیحی نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ یہ دلکش لباس نہایت سادہ میک اپ اور ہلکے زیورات کے ہمراہ پہنا ہوا ہے ۔