اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے۔
آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا ) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اوگراتمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان اوگراکا مزید کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔