پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور مسجد نبوی بھی نظر آرہی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے’جو ہوتا ہمسفر غالب، تو میں اس کو یہ بتلاتا، کہ دیکھا اس جگہ آکر، تمنا کا قدم ٹھہرا‘۔
فخر زمان نے بھی ٹوئیٹر پر اپنی مسجد نبوی میں تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’پھر کرم ہوگیا، میں مدینے چلا‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل دیگر تصاویر میں بابراعظم اور فخر زمان کے ہمراہ پاکستان کے معروف پرینکسٹر نادر علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل اسی ماہ رمضان میں نائب کپتان شاداب خان اور خاتون کرکٹرفاطمہ ثناء نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔