کراچی: بلین مارکیٹ میں ہونے والی سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز اضافے کے بعد 1763 ڈالرز تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مجموعی طور پر 228 روپے کم ہوئی۔
آج بتاریخ 7 اکتوبر 2021 کو پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 128 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 98 ہزار 937 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی قیمت برقرار
ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں میں سونے کی مجموعی قیمت میں ایک ہزار بائیس روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سونےکی فی تولہ قیمت550 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت472 روپے اضافے کے بعد 99 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دو روز قبل سونےکی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ دس گرام سونےکی قیمت669 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے تک پہنچ گئی تھی۔