**گردشی قرضہ کم کرنے کی حکومتی اسکیم منظور ہونے کی خبر نے اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچادی، مندی کا رجحان تیزی میں بدل گیا تاہم انڈیکس 48 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، پی ایس ایک ہنڈریڈ انڈیکس 600 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر ڈھائی بجے ہنڈریڈ انڈیکس 450 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47 ہزار 912 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
سرمایہ کاروں کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کی حکومتی اسکیم منظور ہونے کی خبر نے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تیزی میں بدل دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 48 ہزار کی حد سے نیچے آگیا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 91 پیسے کمی سے 287 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں نرخ 295 روپے پر مستحکم ہیں۔