تہران میں غیرقانونی طور پر تعمیر عمارت کو گرانے کے دوران حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں غلط طریقے سے عمارت گرانے سے دیگر عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں، واقعے میں ہلاک ہونے والے 5 افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ گراتے وقت تعمیراتی حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا۔