انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.86 سے کم ہو کر 175.75 روپے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان گزشتہ ہفتے بھی جاری رہی
ہفتے کے آخری روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔