انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 02 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 147.89 سے کم ہو کر 147.87 روپے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔