پاکستان کی معروف اداکارہ فریال محمود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ فریال محمود کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو پر ان کے مداحوں کی جانب سے مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر فریال محمود کی گردش ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ فریال پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
فریال محمودہٹ ڈرامہ سیریز بابا جانی، عنایہ، داسی، اور لال عشق میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔
فریال محمودپاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ فریال محمودکیں پہلے بھی بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔