اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مارجن میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈیلرز مارجن کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دی گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے نئے طے شدہ ڈیلرز مارجن کے اطلاق کا امکان ہے۔ ڈیلرز مارجن بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیزکا مارجن 3 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر کردیا۔پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مارجن میں 3 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول پر اس سے قبل ڈیلرز مارجن 4 روپے 90 پیسے تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 4 روپے 13 پیسے تھا۔