سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1811 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 97 پیسے سستا ہوکر 174 روپے پر آگیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.52 سے کم ہوکر 174.55 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176.30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے دو روز قبل عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھٹی قسط کے تحت ایک ارب ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔