آسٹریلا کے کوچ جسٹن لینگر نے استعفیٰ دے دیا ہے، آسٹریلوی کرکٹ نے کوچ جسٹن لینگر کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ جسٹن لینگر کا آج استعفی موصول ہوا جو قبول کر لیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جسٹن لینگر کو مختصر وقت کے لئیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی، جسٹن لینگر نے پیشکش قبول نہیں کی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ آسٹریلیا ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔