یورپ اور ایشیا کی گولڈ منڈی میں قیمتوں کے حوالے سے تازہ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
سونے سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایشیا اور یورپ میں سونے کے ریٹ اٹھارہ سو بارہ ڈالر سے اٹھارہ سو اٹھارہ ڈالر کے درمیان مستحکم رہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سوبتیس درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونادوسوتیرہ درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔
ادھر نیو یارک میں مضبوط پرائیویٹ اے ڈی پی ملازمتوں کے ڈیٹا کے بعد ریٹ اٹھارہ سو انتیس ڈالر تک پہنچ کر اٹھارہ سو دس پر بند ہوئے۔
فیڈ اوپن مارکیٹ کمیٹی نے شرح سود میں اضافہ کا اشارہ دے دیا ہے جس کے بعد امریکی ٹریژری کی شرح سود میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انویسٹرز کی نظر جمعہ کو جاری ہونے والے امریکی ملازمتوں کے ڈیٹا پر ہیں۔
آج فی اونس سونے کے ریٹ سترہ سو نوے ڈالر سے اٹھارہ سو دس ڈالر تک رہنے کی امید ہے۔