لیجنڈ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پشاور زلمی کا اعزازی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کپتان انضمام الحق کو پشاور زلمی کا اعزازی صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہےانضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کی شمولیت سے زلمی کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ہوگا ۔
جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ زلمی کے نوجوان کرکٹرز کوانضمام الحق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ انضمام الحق گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی سے بطور مینٹور منسلک تھے۔
انضمام قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے علاوہ سابق چیف سلیکٹر بھی رہے ہیں، ان ہی کے دور میں پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
انضمام نے بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں 11 ہزار 700 سے زائد رنز اسکور کررکھے ہیں۔
16 سال پر محیط پورے کیرئیر کے دوران انضمام نے صرف ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ لیا ہے ، جس میں انہوں نے 11 رنز بنائے ہیں۔