گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت تاریحی اضافے سے جاری تھی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کاروباری سطح پر استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔
جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹربینک میں نمایاں کمی کے بعد ڈالر185 روپے06 پیسے پرآگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر186 روپے سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے تک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر188 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز ڈالرکی انٹربینک میں ٹریڈنگ 189 روپے پر ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 190 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔