قومی کرکٹر فاطمہ ثناء ’ویمنز ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئر‘ کی ٹرافی ملنے پر خوشی سے سرشار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 2021 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر فاطمہ ثناء کو ویمنز ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے 23 جنوری 2022 کو ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔
فاطمہ ثناء نے سال 2021 میں 23.95 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ انہوں نے 16 انٹرنیشنل میچز میں 16.50 کی اوسط سے 165 رنز بھی اسکور کیے تھے۔
گزشتہ روز فاطمہ ثناءکو ٹرافی ملی تو انہوں نے سماجی رابطے کی وایب سائٹ ٹوئیٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ شاندار کارکردگی پرفاطمہ ثناء کو آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا تھا۔