پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 47 پیسے کے اضافے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز ڈالر 287.03 روپے پر بند ہوا تھا تاہم، اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی مستحکم رہی تھی۔