بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان کا چھوٹا صاحبزاہ بھی مقبول ہونے لگا،جہہ کی بمبئی ائیرپورٹ پر مستیاں کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جہہ اپنی والدہ کرینہ کپور سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے آگے کو بھاگ گیا اور سکیورٹی اہلکاروں کے بھی ہاتھ نہ آیا۔
ویڈیدمیں جہہ کبھی کہیں بھاگتے ہوئے جارہا ہےتوکبھی کہیں،ایک جگہ رُک کر ننھے جہہ نے ایک لمبی جمائی جسے کمیرے کی آنکھ میں قید کرلیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل کرینہ کپور کے بڑے بیٹے تیمورعلی خان کی ویڈیوزکافی مقبول ہوئی تھیں ایک ویڈیو میں تشارکپور کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے تیمور خان نے میڈیا کو ہاتھ ہلایا،یہ خوبصورت منظر کیمرے کی آنکھوں نے محفوظ کرلیا گیا، اور سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔